روس کی مدد سے انتہا پسندوں کی بڑی تعداد کو ختم کر دیا: بشار الاسد

Bashar al-Assad

Bashar al-Assad

دمشق (جیوڈیسک) شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ روس کی مدد سے انتہا پسندوں کی بڑی تعداد کو ختم کر دیا گیا ہے۔

دارالحکومت دمشق میں روسی پارلیمانی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتہا پسندوں کے خلاف لڑائی میں شامی فوج اور عوام کے استقامت کی وجہ سے کامیابی ملی ہے۔

روسی وفد نے کہا کہ شام پر ایک جنگ ٹھونسی گئی لیکن اس نے اپنی خود مختاری اور آزادی کا دفاع کیا ہے۔