روس، شام اور ایران کے اتحاد پر اعتراض نہیں ، عراقی صدر

Iraqi President

Iraqi President

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے صدر فواد معصوم نے کہا ہے کہ عراق کو روس، ایران اور شام کے دہشتگردی مخالف اتحاد پر کوئی اعتراض نہیں ہے تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ عراق شامی حکومت کی حمایت کرتا ہے، عراق اور شام کے لئے بنیادی خطرہ داعش کا ہے۔

ہم روس، ایران اور شام کے موجودہ اتحاد کے خلاف نہیں ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم شامی حکومت کی حمایت کرتے ہیں تاہم اس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ کی اہمیت سب سے زیادہ ہے۔

فواد معصوم نے کہا کہ اگرچہ روس اور عراق کے تعلقات دوستانہ ہیں پھر بھی عراق، روس، ایران اور شام کے اتحاد میں شامل نہیں ہوا لیکن بغداد میں موجود اطلاعاتی مرکز کے ذریعے ان تینوں ممالک کے ساتھ رابطہ برقرار ہے۔