روس کا شام میں مستقل فوجی اڈہ قائم کرنے کا فیصلہ

Russian Military Bases

Russian Military Bases

شام (جیوڈیسک) روس نے شام کے شہر طرطوس میں اپنی فوجی تنصیبات کو مستقل فوجی اڈے میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

روس نے شام کے شہر طرطوس میں مستقل فوجی اڈہ قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ روس کے نائب وزیر خارجہ نکولائی نانکوف نے روسی پارلیمنٹ میں بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو شام کے شہر طرطوس میں اپنی فوجی تنصیبات کو ایک مستقل فوجی اڈے میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس سلسلے میں دستاویزات کی تیاری بھی مکمل کرلی گئی ہے اور مختلف باڈیز کے درمیان رابطے بھی جاری ہیں۔ بہت جلد ہی روسی وزارت دفاع اپنی پارلیمنٹ میں دستاویزات کی منظوری کا مطالبہ بھی کرے گی۔