روس نے عالمی فوجی طاقتوں کے لئے خطرے کی گھٹی بجا دی

Russian Tank

Russian Tank

ماسکو (جیوڈیسک) روس نے ایسے ایئرکرافٹز کی تیاری شروع کردی ہے جس کی مدد سے صرف 7 گھنٹوں میں وہ اپنے ہزاروں فوجیوں کو دوسرے ممالک میں تعینات کر سکے گا۔

روس ایسے ہیوی ٹرانسپورٹ ائیر کرافٹ تیار کررہا ہے جو دنیا کے بھاری بھرکم آرمانا ٹینکوں کو اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایک ہیوی ائیر کرافٹ گولہ بارود سے بھرے 400 ہیوی آرمانا میزائل ٹینکوں کو لے جاسکتا ہے۔

روس کی ملٹری انڈسٹریل کمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ ہیوی ائیر کرافٹس سپر سانک ہوں گے جو 2 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کریں گے۔ 400 ٹن سے زائد وزن اٹھانے والا یہ ائیر کرافٹ 7 ہزار کلومیٹر تک باآسانی اڑان بھر سکے گا۔

روس 2024 تک ایسے 80 ہیوی ائیر کرافٹ تیار کر لے گا اس طرح روس دنیا کے کسی ملک میں 7 گھنٹوں کے اندر اپنے ہزاروں فوجی، ہیوی میزائل ٹینکس، اینٹی میزائل ٹینکس، میزائل اور گاڑیاں پہنچا دے گا۔