روسی اداروں کو شنگھائی تنظیم کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہئے: ولادی میر پیوٹن

 Vladimir Putin

Vladimir Putin

ماسکو (جیوڈیسک) صدر روس ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روسی اداروں کو اقوام متحدہ، شنگھائی تنظیم تعاون اور سابق سوویت ممالک پر مشتمل اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہئے بلکہ تعاون کے نئے طریقے وضع کرنے چاہئیں۔

پیوٹن نے کہا کی اس طرح انسداد دہشت گردی کی خاطر اشتراک عمل کو زیادہ موثر بنایا جا سکتا ہے۔

بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ جو روابط قائم کئے جا چکے ہیں ان سے پورا استفادہ کیا جانا لازمی ہے۔