روسی ہیکرز کا حملہ، امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا ای میل سسٹم بند کر دیا گیا

Pentagon

Pentagon

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے روسی ہیکرز کے حملے کے بعد جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا ای میل سسٹم دو ہفتوں کیلئے بند کر دیا ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق روسی ہیکرز نے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے ای میل سسٹم تک رسائی حاصل کرلی۔ یہ واضح نہیں ہے کہ ہیکرز کو روسی حکومت کی سرپرستی حاصل تھی یا نہیں۔

ترجمان پینٹا گون کے مطابق سائبر سکیورٹی سے متعلق خطرات کی نشاندہی اور ان پر قابو پانے کا عمل جاری ہے۔ترجمان کے مطابق ای میل سسٹم کی جلد از جلد بحالی پینٹا گون کی اولین ترجیح ہے۔