روسی طیارے نے پھر فضائی حدود کی خلاف ورزی کی‘ نتائج بھگتنا پڑیں گے: طیب اردگان

Tayyip Erdogan

Tayyip Erdogan

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی نے روسی طیارے کی طرف سے پھر فضائی حدود کی خلاف ورزی کے الزام پر سفیر کو طلب کر لیا۔ترک وزارت خارجہ کے مطابق روس کے ایس یو 34 لڑاکا طیارے نے ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی کی روسی طیارے کو کئی بار راڈار وارننگ بھی دی گئی لگتا ہے روس کشیدگی بڑھانا چاہتا ہے۔

2015 میں تومید میں فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ترکی نے روسی لڑاکا طیارہ مار گرایا تھا، ادھر روسی وزارت دفاع کے ترجمان ریگور کو ناشکوف نے تردید کرتے کہا خلاف ورزی نہیں کی یہ محض پروپیگنڈا ہے۔

ترک صدر نے کہا ہے کہ روسی طیارے نے ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روسی منصب پیوٹن سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں ہماری خود مختاری کے حقوق کا احترام نہ کیا ایسی حرکتیں جاری رہیں تو روس کوسنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

لاطینی امریکی ممالک کے دورے پر روانگی سے قبل استنبول ائر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ترک صدر نے کہا ایسے غیر ذمہ دار انہ اقدامات سے روس کو فائدہ ہو گا نہ نیٹو کیساتھ تعلقات کو یا ایسے اقدامات علاقائی اور عالمی امن کے لئے سودمند نہیں ہیں۔

ادھر نیٹو کے سر براہ جنیز سٹولٹبرگ نے کہا ہے روس ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور نیٹو اتحادی ممالک کی فضائی حدود کا احترام کرے اس بات کو یقینی بنائے دوبارہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کا واقعہ پیش نہ آئے۔