روسی طیاروں نے داعش کے بجائے شامی حزب اختلاف کو نشانہ بنایا: جان کیری

John Kerry

John Kerry

ماسکو (جیوڈیسک) روس کے دارالحکومت میں اپنے ہم منصب سرگئی لاروف کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ کیری نے کہا روسی طیاروں نے داعش کی بجائے اعتدال پسند شامی حزب اختلاف کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا دونوں ملکوں نے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا دہشتگرد تنظیموں کی فہرست تیار کر رہے ہیں۔ شامی حزب اختلاف کے رہنماؤں پر مشتمل ایک کمیٹی بھی بنا رہے ہیں جو شامی حکومت سے مذاکرات کرے گی۔ سرگئی لاروف نے وزیر خارجہ کیری سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیو یارک میں ہونے والے مذاکرات میں مزید پیش رفت کی امید رکھتے ہیں۔