ریہام خان کو بھی پشاوری چپل کا تحفہ ملے گا

Reham Khan

Reham Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان کو پشاوری چپل کا تحفہ دینے والا کاریگراب ان کی اہلیہ ریہام خان کو بھی چپل کا تحفہ دے گا۔پشاوری چپل کے کاریگر نورالدین نے بنی گالا اسلام آباد میں عمران خان کے گھر میں ریہام خان کے پیر وں کا ناپ لیا۔

اس موقع پر ریہام خان نے شکریہ کے طور پر دکاندار کو ان کے رجسٹر میں آٹو گراف بھی دیا۔ کاریگر کا کہنا ہے کہ وہ ریہام خان کے لیے خصوصی چمڑے سے چپل تیار کرےگا اس لیے یہ تحفہ عید تک دینا ممکن نہیں۔