اہل سنت کے اسلاف نے قربانیاں دیکر پاکستان حاصل کیا ایم ایم اے ملک میں اپنا وجود کھو بیٹھی ہے۔ سید صفدر شاہ گیلانی

Speech

Speech

لیہ (ایم آر ملک سے) مولانا فضل الرحمان اور ان کے حواریوں نے تحریک پاکستان کی برملا مخالفت کی اور قائد اعظم کو کافر اعظم کا لقب دیا لیکن سمجھ سے بالاتر ہے کہ وہ اب پاکستان کے استحکام کی بات کرتے ہیں اہل سنت کے اسلاف نے قربانیاں دیکر پاکستان حاصل کیا ایم ایم اے ملک میں اپنا وجود کھو بیٹھی ہے ایم ایم اے میں موجود جماعتوں کی دوغلی پالیسی صرف اقتدار کی حوس ہے کسی جاگیر دار وڈیرے کے نہیں محمد ۖ کے غلام ہیں ،غداران اقبال اور غداران قائد اعظم کی ریاست میں کوئی جگہ نہیں کل کے ڈکٹیٹر کی لاش کی راکھ بھی نہیں ملی رائے ونڈ کے حکمران کس باغ کی مولی ہیں راجہ ظفر الحق کی رپورٹ اس لئے پیش نہیں کی جارہی کہ کئی بڑے بے نقاب ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی جنرل سیکریٹری جمیعت علماپاکستان (نورانی )سید محمد صفدر شاہ گیلانی نے گزشتہ روز نظام مصطفےٰ ۖتربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قران کا سایہ روحانیت سے جوڑتا ہے اور روحانیت صوفی ازم کی طرف لیکر جاتی اور صوفی ازم نے دلوں کو مسخر کیا اہل ِ کلیسا کا نظام فقط ایک سازش ہے اور دین و مروت کے ساتھ عداوت کا نام ہے انہیں نے کہا کہ عاشقان رسول ۖنے دہلیز پار کی تو حکمرانوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ہمارا مقصد ذکر شان مصطفےٰ ۖہم اذان دینے نکلے ہیں جو ہمارے قافلے میں آئے گا اسی کی بخشش ہوگی تعلیمی اداوں کا بگڑا ہوا ماحول مغرب کے کاسہ لیس حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے جس نے ہماری بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے غازیان ملت نے جو کردار ادا کیا ہے وہ آج نظریہ اہلسنت ہے جے یو پی اپنے اسلاف کی دی ہوئی تعلیمات پر عمل کرکے پاکستان کی بقا کی جدوجہد کرتی رہے گی کونسے طبقہ ہے جو اس معاشرے کو درست کرے گا کافروں سے ڈرنے والے عالمی سطح پر مسلمانوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

سید عاشق حسین بخاری نے اس موقع پرکہا موجودہ انارکی کے ذمہ دار حکمران ہیں اداروں کے تحفظ کی ذمہ داری ہماری ہے ملک میں امن و امان تحفظ کیلئے ہمیں ہر وقت تیار رہنا چاہیئے محمد شفیع بھٹی نے کہا کہ جمیعت علما پاکستان اپنے خادمین کو بیدار کر رہی ہے سامراج کے خلاف ہمیں جہاد کرنا ہے محمد احمد رضا اعظمی نے کہا کہ نواز شریف قادیانیوں ایجنٹ ہے پی آئی اے مپاکستان سٹیل مل،پاکستان ریلوے، بینکنگ سیکٹر کو تباہ کردیا گیا اس موقع پر مولاناعمر حیات باروی ،غلام مجتبیٰ ڈلو ،میاں عبدالسلام قریشی ،محمد عمران بھٹی ،ملک ظہیر احمد بھٹی،مولانا غلام قاسم باروی ،مہر فدا حسین ،کالم نگار لقمان اسد کے علاوہ کثیر تعداد میں خادمین موجود تھے بعد ازاں انہوں نے اعلان کیا کہ ایک روزہ ملک گیر نظام مصطفےٰ کنونشن بسلسلہ یوم تاسیس جمیعت علما پاکستان نورانی28 مارچ کو ایوان اقبال لاہور میں ہوگا جس میں چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان سے خادمین ہزاروں کی تعداد میں شرکت کریں گے۔