دوسرا سعدیہ صدیقی میموریل انٹر کالجیٹ ، یونیورسٹریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی کے زیراہتمام دوسرا سعدیہ صدیقی میموریل انٹر کالجیٹ، یونیورسٹریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ بدرالحسن فاروقی اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہو رہا ہے ، ٹورنامنٹ میں 12 کالجز حصہ لے رہے ہیں، ٹورنامنٹ کا افتتاح رنگارنگ تقریب میں اسماء محمد علی شاہ نے کیا اس موقع پر انھوں نے اعلان کیا کہ آئندہ سال یہ ٹورنامنٹ میں اسپانسر کرو نگی انھوں نے بیڈمنٹن ہال کا نام ڈاکٹر محمد علی شاہ کے نام سے منسوب کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا اس موقع پر ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر غلام محمد خان کے علاوہ سلیم پراچہ، ماہیہ معین، نے بھی خطاب کیا،تقریب میں رفعت جہاں، نزہت جاوید، معین الدین، عبدالرزاق، اعجاز احمد، شاہین جعفری اور دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے۔

Sadia Siddique Bedmenton Tournament

Sadia Siddique Bedmenton Tournament