سعید خاور سے جماعت اہلِسنت کراچی کے امیر علامہ شاہ تراب الحق قادری اور دیگر کا اظہار تعزیت

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اہلِسنت کراچی کے امیر علامہ سید شاہ تراب الحق قادری خلیل الرحمان چشتی محمد حسین لاکھانی قاضی نور الاسلام شمس محمد احمد صدیقی کالم نگار محمد اعظم عظیم اعظم صاحبزادہ اسد احمد مجددی الحاج محمد سعید خان صابری رئیس احمد ایڈوکیٹ حاجی ظفر الرحمان حقانی صحافی زاہد لودھی شاہنواز سردار کالم نگار و مصنف پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد خورشید و محمد احمد ترازی کراچی ساگرنیوز کے ایڈیٹر سید شاہد اقبال اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں نوائے وقت کراچی کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر سعید خاور سے اِن کی اہلیہ کے انتقال پر اِظہارِ تعزیت کیا۔

اللہ کے حضور اِس کے پیارے حبیب اللہ محمد مصطفیٰﷺ کے صدقے مرحومہ کے لئے مغفرت اور جنت الفردوس میں درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبرِ جمیل پر اجرِ عظیم کی عطا کے لئے بھی دُعا کی۔

جاری کردہ، میڈیا کوآرڈینیٹر جماعت اہلسنت سندھ
محمد احمد صدیقی
0321-2230812