بزم سیف و ظفر کے زیر اہتمام افطار پارٹی ۔

Bazm Saif Zafar Aftar Party

Bazm Saif Zafar Aftar Party

کراچی (محمد ارشد قریشی) گذشتہ دنوں کراچی کے ہل پارک میں بزم سیف و ظفر کے زیر اہتمام ایک افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں بزم سیف و ظفر سے تعلق رکھنے والے احباب نے شرکت کی ، بزم سیف و ظفر کے روح رواں اور انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز کلب کے سیکریٹری سیدظفر جمال جو کہ گذشتہ سال اچانک انتقال کر گئے تھے ان کی بزم میں کمی شدت سے محسوس کی گئی۔

بزم میں شامل تمام افراد نے مرحومین کے لیئے دعائے مغفرت کی اور مستقبل قریب میں بھی اس سرگرمی کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا ۔کیو ں کہ یہ مرحوم ظفر جمال اور سیف الرحمن کی ہی خواہش رہی تھی کہ ہر سال ماہ رمضان میں ایک ایسی بزم سجائی جائے جہاں تمام احباب کو مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا جاسکے اور تمام احباب کے رابطے مضبوط بنائے جاسکیں۔