سانحہ صفورا کیس فوجی عدالت بھیجنے کے خلاف درخواست کی سماعت

Sindh High Court

Sindh High Court

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ صفورا کیس فوجی عدالت بھیجنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے وفاق رینجرز، سندھ حکومت ودیگر سے تحریری دلائل طلب کر لیے ملزم نعیم ساجد کے وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کہا کہ کہ تحفظ پاکستان ایکٹ کی دفعہ 17 اے کے تحت ٹرائل کورٹ کی اجازت کے بغیر مقدمہ فوجی عدالت نہیں بھیجا جا سکتا۔

سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے تک مقدمہ اے ٹی سی میں ہی سنا جائے، جبکہ ملزم حسین عمر کے وکیل آئندہ سماعت پر دلائل دینگے۔