صفورا گوٹھ میں واٹر بورڈ کی اراضی پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا

Encroachment

Encroachment

کراچی (جیوڈیسک) صفورا گوٹھ میں الاظہر گارڈن کے سامنے واٹر بورڈ کی اراضی پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔ رینجرز اور پولیس کی موجودگی میں تجاوزات ختم کر دئی گئیں۔

سانحہ صفورہ کے بعد سیکورٹی کے پیش نظر الاظہر گارڈن کے سامنے واٹر بورڈ کی 5کلومیٹر کی اراضی پر قائم غیر قانونی نرسری، باڑے اور پتھاروں کا خاتمہ کردیا گیا۔

اس موقع پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ واٹر بورڈ حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر قائم آبادی دہشتگردوں کی آماجگاہ بن سکتی تھی، جبکہ لینڈ مافیا نے اراضی پر قبضے کے ساتھ واٹر بورڈ کی لائنوں سے غیر قانونی کنکشن بھی حاصل کیے ہوئے تھے، جو ختم کردیئے گئے ہیں۔