سانحہ صفورا کے ملزم سعد عزیز کے خلاف مقدمہ قتل کا چالان پیش

Safora Incident

Safora Incident

کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ صفورا کے مرکزی ملزم سعد عزیز کے خلاف مقدمہ قتل کا چالان پیش کردیا گیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ صفورا کے مرکزی ملزم سعد عزیزکے خلاف مقدمہ قتل کا چالان پیش کردیا گیا ہے، چالان کے متن کے مطابق سانحہ صفورا کیس میں گرفتارملزم سعد عزیز اور اس کے ساتھیوں عمر اور علی رحمان نے 2014 میں نیوکراچی تھانے کے اہلکار وقار ہاشمی کو قتل کیا تھا۔

عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے 2 مفرورملزمان عمراورعلی رحمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعد عزیز پر معروف سماجی کارکن سبین محمود کے قتل ، رینجرز کے ایک بریگیڈیئر پر خودکش حملے اور اسکولوں و مسجد کے باہر دھماکوں کے علاوہ امریکی شہری و ڈاکٹر ڈیبرا لوبو پرحملوں کا بھی الزام ہے۔