صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے گلگت میں آرمی ہیلی کاپڑز حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

Helicopter Crash

Helicopter Crash

لیہ ( نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے گلگت میں آرمی ہیلی کاپڑز حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ واقعہ میںغیر ملکی سفارت کاروں اور تین پاکستانیوںکی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کی ہے

انہوں نے ناروے فلپائن ،کے سفیروں ،انڈونیشیااور ملائیشیا کے سفیروں کی بیگمات کے جاں بحق اور چیف انجیئنراور دوپائلٹوں سمیت تین پاکستانیوںکی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں غیر ملکی سفیروں انکی بیگمات کی ہلاکت اورزخمی ہونے پرانہیں بے حدافسوس ہے مصیبت کی اس کھڑی میں ہم ان تمام غیر ملکی عوام کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں جن کے سفیر اور ان کی بیگمات حادثے کا شکار ہوئی ہیں۔

جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف پاکستان میں ایک سیاسی جماعت کے راکی مدد سے دھشت گردی کرنے کے ٹھوس ثبوت کا اعلان کررہے ہیں تو پھرانہیں یہ بھی بتانا چاہئے کہ وہ جماعت کونسی ہے اور قوم ان سے پوچھنے میں حق بجانب ہے کہ جب وزیر دفاع کے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں تو انہوں نے اس غدار جماعت کے خلاف اب تک کاروائی کیوں نہیں کی انہوں نے کہا کہ را سے تعلقات کے ثبوت کے باوجود اس جماعت کے خلاف اب تک کاروائی نہ کرناحکمرانوںکی حب الوطنی کو مشکوک بنارہی ہے انہیں اس غدارجماعت کے خلاف فوری کاروائی کر کے اپنی حب الوطنی کا ثبوت دینا چاہئے۔