لیہ کی خبریں 6/4/2016

Layyah

Layyah

لیہ: بستی چانڈیہ والی موضع سمرانشیب میں ملک عبدالغفار میتلا کی رہائش گاہ پر منعقدہ جلسہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم وشان صدیق اکبررضی اللہ عنہ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسین احمد مدنی، صاحبزادہ احمد حسن باروی ، علامہ عبدالعزیز طاہر سراجوی نے کہا ہے پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کاکردارہماری قومی تاریخ کا درخشاں باب ہے۔ آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں گلشن پارک میں ہونے والی دہشت گردی سے دہشت گردوں نے اپنی موجودگی کااحساس دلا یا ہے۔ علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم پرامید ہے کہ ملک سے دہشت گردی جلدہی ماضی کاحصہ بن جائے گی اورملک میں امن وامان کا دوردورہ ہوگا۔ علماء کرام نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ تحفظ نسواں بل سے خواتین اوربھی زیادہ غیرمحفوظ ہوجائیں گی۔ اسلام میں مرد و خواتین کے حقوق متعین ہیں مزید کسی قانون سازی کی ضرورت نہیں۔ جلسہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ: تنظیم آئمةالمساجد جماعت اہلسنت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قاری محمد بنیامین چشتی، مولانا محمد ذیشان اسلم، عبدالرشید رضوی ، قاری عبدالطیف باروی، مولانا مظفرحسین باروی، مولانا ظفرچشتی، مولانامحمدبلال سعیدی ، مولاناغلام یٰسین حافظ حقنواز، حافظ حضوربخش، حافظ اعجاز احمد، حافظ ارشاداحمد، محمد صدیق پرہار اور دیگرعلماء کرام،آئمة المساجدنے کہا ہے کہ ملک میں پھیلی ہوئی فحاشی اورایڈورٹائزنگ میں عورتوں کی نمائش حکومت بندکرائے۔اجلاس کی صدارت قاری محمد بنیامین چشتی نے کی۔تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری عبدالطیف باروی نے حاصل کی۔محمدصدیق پرہار نے اپنانعتیہ کلام منقبت صدیق اکبررضی اللہ عنہ پیش کی۔مفتی محمدحسین آف شیخوپورہ اورعلامہ محمداشرف مظہری مہمان خصوصی تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی فحاشی نوجوان نسل کی اخلاقی تباہی کاباعث بن رہی ہے۔علماء کرام نے کہا کہ حکومت سوشل میڈیا سے غیراخلاقی تصاویر اور ویڈیواز خود بلاک کرنے کاسسٹم لے آئے ۔اجلاس میں جشن معراج مصطفی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم عقیدت واحترام سے منانے اور مختلف مساجد میں محافل معراج مصطفی منعقد کرانے کافیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں تنظیم کو مزید فعال کرنے کے بارے بھی شرکاء نے اظہارخیال کیا۔اجلاس میں علماء کرام، آئمة المساجدنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ: گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کوثرآباد ١٤٨ ٹی ڈی اے کی جماعت پنجم کارزلٹ سو فیصد آیا۔جس میں سائرہ انورنے ٤٤١ نمبر لے کر پہلی، صباراشد نے ٤٢٦ نمبرلے کردوسری شگفتہ کرن نے ٤١٦ نمبرلے کر سکول میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔جماعت پنجم، ہشتم کا سو فیصد رزلٹ آنے پر اہلیان علاقہ نے ٹیچر عائشہ اسلم اور طلباء کو مبارک بادپیش کی ہے۔