صحیح بخاری شریف باب 38 حدیث 51
Posted on April 2, 2018
By Majid Khan
اسلام, تارکین وطن, کالم

Sahih Bukhari
تحریر : شاہ بانو میر
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ،
قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ
عَنْ صَالِحٍ
عَنِ ابْنِ شِهَابٍ
عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ،
أَخْبَرَهُ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو سُفْيَانَ،
أَنَّ هِرَقْلَ، قَالَ لَهُ سَأَلْتُكَ هَلْ يَزِيدُونَ أَمْ يَنْقُصُونَ
فَزَعَمْتَ أَنَّهُمْ يَزِيدُونَ
وَكَذَلِكَ الإِيمَانُ حَتَّى يَتِمَّ
وَسَأَلْتُكَ هَلْ يَرْتَدُّ أَحَدٌ سَخْطَةً لِدِينِهِ بَعْدَ أَنْ يَدْخُلَ فِيهِ
فَزَعَمْتَ أَنْ لاَ
وَكَذَلِكَ الإِيمَانُ حِينَ تُخَالِطُ بَشَاشَتُهُ الْقُلُوبَ
لاَ يَسْخَطُهُ أَحَدٌ.
ہم سے ابراہیم بن حمزہ نے بیان کیا
کہا ہم سے ابراہیم بن سعد نے بیان کیا
انھوں نے صالح بن کیسان سے انھوں نے ابن شہاب سے انھوں نے عبیداللہ بن عبداللہ سے ان کو عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے خبر دی ان کو ابوسفیان بن حرب نے کہ ہرقل ( روم کے بادشاہ ) نے ان سے کہا میں نے تم سے پوچھا تھا کہ اس رسول کے ماننے والے بڑھ رہے ہیں یا گھٹ رہے ہیں تو نے جواب میں بتلایا کہ وہ بڑھ رہے ہیں ( ٹھیک ہے ) ایمان کا یہی حال رہتا ہے یہاں تک کہ وہ پورا ہو جائے اور میں نے تجھ سے پوچھا تھا کہ کوئی اس کے دین میں آ کر پھر اس کو برا جان کر پھر جاتا ہے؟ تو نے کہا۔ نہیں ، اور ایمان کا یہی حال ہے جب اس کی خوشی دل میں سما جاتی ہے تو پھر اس کو کوئی برا نہیں سمجھ سکتا۔

Shah Bano Mir
تحریر : شاہ بانو میر
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com