صحیح بخاری باب قِيَامُ لَيْلَةِ الْقَدْرِ مِنَ الإِيمَانِ 25 حدیث 35

Sahih Bukhari

Sahih Bukhari

تحریر : شاہ بانو میر

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ،
قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ،
قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ،
عَنِ الأَعْرَجِ،
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ،
قَالَ
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏
مَنْ يَقُمْ لَيْلَةَ الْقَدْرِ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا
غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ ‏

ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا ،
انہیں شعیب نے خبر دی ،
کہا ان سے ابوالزناد نے اعرج کے واسطے سے بیان کیا
اعرج نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کیا
وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
جو شخص شب قدر ایمان کے ساتھ محض ثواب آخرت کے لیے ذکر و عبادت میں گزارے
اس کے گزشتہ گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔

27 باب الْجِهَادُ مِنَ الإِيمَانِ
حدیث 36

حَدَّثَنَا حَرَمِيُّ بْنُ حَفْصٍ،
قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ
قَالَ حَدَّثَنَا عُمَارَةُ،
قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ،
قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ،
عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏
انْتَدَبَ اللَّهُ لِمَنْ خَرَجَ فِي سَبِيلِهِ
لاَ يُخْرِجُهُ إِلاَّ إِيمَانٌ بِي وَتَصْدِيقٌ بِرُسُلِي أَنْ أُرْجِعَهُ بِمَا نَالَ مِنْ أَجْرٍ أَوْ غَنِيمَةٍ،
أَوْ أُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ، وَلَوْلاَ أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي مَا قَعَدْتُ خَلْفَ سَرِيَّةٍ،
وَلَوَدِدْتُ أَنِّي أُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ
ثُمَّ أُحْيَا، ثُمَّ أُقْتَلُ ثُمَّ
أُحْيَا، ثُمَّ أُقْتَلُ ‏
ہم سے حرمی بن حفص نے بیان کیا ،
ان سے عبدالواحد نے ،
ان سے عمارہ نے ،
ان سے ابوزرعہ بن عمرو بن جریر نے
وہ کہتے ہیں میں نے حضرت ابوہریرہ سے سنا
وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
جو شخص اللہ کی راہ میں ( جہاد کے لیے ) نکلا ،
اللہ اس کا ضامن ہو گیا
( اللہ تعالیٰ فرماتا ہے )
اس کو میری ذات پر یقین اور میرے پیغمبروں کی تصدیق نے ( اس سرفروشی کے لیے گھر سے ) نکالا ہے ۔
( میں اس بات کا ضامن ہوں ) کہ یا تو اس کو واپس کر دوں ثواب اور مال غنیمت کے ساتھ
یا ( شہید ہونے کے بعد ) جنت میں داخل کر دوں ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا )
اور
اگر میں اپنی امت پر ( اس کام کو ) دشوار نہ سمجھتا تو لشکر کا ساتھ نہ چھوڑتا
اور
میری خواہش ہے کہ اللہ کی راہ میں مارا جاؤں
پھر زندہ کیا جاؤں
پھر مارا جاؤں
پھر زندہ کیا جاؤں
پھر مارا جاؤں ۔

27باب تَطَوُّعُ قِيَامِ رَمَضَانَ مِنَ الإِيمَانِ
حدیث 37
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ،
قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ،
عَنِ ابْنِ شِهَابٍ،
عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ،
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏
مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ ‏

ہم سے اسماعیل نے بیان کیا
انھوں نے کہا کہ مجھ سے امام مالک رحمہ اللہ نے بیان کیا
انھوں نے ابن شہاب سے نقل کیا
انھوں نے حمید بن عبدالرحمٰن سے
انھوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
جو کوئی رمضان میں ( راتوں کو ) ایمان رکھ کر اور ثواب کے لیے عبادت کرے
اس کے اگلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔

28باب صَوْمُ رَمَضَانَ احْتِسَابًا مِنَ الإِيمَانِ
38حدیث
حَدَّثَنَا ابْنُ سَلاَمٍ،
قَالَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ،
قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ،
عَنْ أَبِي سَلَمَةَ،
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ،
قَالَ
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏
مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا
غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ ‏
ہم نے ابن سلام نے بیان کیا
انھوں نے کہا کہ ہمیں محمد بن فضیل نے خبر دی
انھوں نے کہا کہ ہم سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا
انھوں نے ابوسلمہ سے روایت کی
وہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
جس نے رمضان کے روزے ایمان اور خالص نیت کے ساتھ رکھے
اس کے پچھلے گناہ بخش دیئے گئے ۔

29باب الدِّينُ يُسْرٌ
حدیث 39
وَقَوْلُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
أَحَبُّ الدِّينِ إِلَى اللَّهِ الْحَنِيفِيَّةُ السَّمْحَةُ

حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ مُطَهَّرٍ
قَالَ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ مَعْنِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْغِفَارِيِّ
عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ
عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ
إِنَّ الدِّينَ يُسْرٌ
وَلَنْ يُشَادَّ الدِّينَ أَحَدٌ إِلاَّ غَلَبَهُ، فَسَدِّدُوا وَقَارِبُوا وَأَبْشِرُوا
وَاسْتَعِينُوا بِالْغَدْوَةِ وَالرَّوْحَةِ وَشَىْءٍ مِنَ الدُّلْجَةِ ‏
ہم سے عبدالسلام بن مطہر نے بیان کیا
انھوں نے کہا کہ ہم کو عمر بن علی نے معن بن محمد غفاری سے خبر دی
وہ سعید بن ابوسعید مقبری سے
وہ ابوہریرہ سے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
بیشک دین آسان ہے اور جو شخص دین میں سختی اختیار کرے گا
تو دین اس پر غالب آ جائے گا
( اور اس کی سختی نہ چل سکے گی )
پس ( اس لیے ) اپنے عمل میں پختگی اختیار کرو
اور جہاں تک ممکن ہو میانہ روی برتو اور خوش ہو جاؤ
( کہ اس طرز عمل سے تم کو دارین کے فوائد حاصل ہوں گے )
اور صبح اور دوپہر اور شام اور کسی قدر رات میں ( عبادت سے ) مدد حاصل کرو
( نماز پنج وقتہ بھی مراد ہو سکتی ہے کہ پابندی سے ادا کرو۔ )

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

تحریر : شاہ بانو میر