ساحر لدھیانوی اور امرتا پریتم پر فلم میں پریانکا کا عرفان کیساتھ کام سے انکار

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

مبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے عرفان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔ پریانکا چوپڑا نے فلم ’’ گستاخیاں‘‘ میں کام کرنے کے لیے حامی بھر لی پھر فلم بھی سائن کرلی لیکن جب انھیں پتہ چلا کہ فلم میں عرفان خان اہم کردار ادا کر رہے ہیں تو اداکارہ نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ فلم میں کوئی بڑا اسٹار چاہتی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فلم گستاخیاں مشہور شاعر ساحر لدھیانوی اورامرتا پریتم کے مابین تعلق پر مبنی ہوگی۔ امرتا پریتم 31 اگست 1919ء کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئیں اور ان کی مشہور کتاب ’’پنجر ‘‘ ہے جس پر اسی نام سے ہی فلم بھی بنائی گئی اور ان کی شاعری بھی مشہور ہوئی۔

امرتا پریتم کو جنانپتھ پدما وبھوشان اور دیگر کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے‘ امرتا پریتم 31 اکتوبر 2005ء کو دہلی میں انتقال کر گئیں۔ امرتا پریتم اور سارحر لدھیانوی کے درمیان محبت کی داستان بھی بڑی مشہور ہوئی جس پر اب فلم ’’ینگستان ‘‘ بنائی جا رہی ہے جس میں امرتا کا کردار تو پریانکا چوپڑا ادا کر رہی ہیں جب کہ ساحر لدھیانوی کے کردار کے لیے عرفان خان کو سائن کیا گیا ہے مگر پریانکا کا کہنا ہے کہ وہ اس فلم میں کسی بڑے اداکار کے ساتھ ہی کام کریں گی۔

دوسری طرف پریانکا چوپڑا جس نے بھارت کی باکسر میری کوم کی زندگی پر بننے والی فلم میں باکسنگ چیمپئن کا کردار ادا کرنے کے بعد اب آنے والی فلم میں وہ ایک خاتون رٹائرڈ پولیس آفیسر کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم پر رٹائرڈ پولیس افسر کا کردار ادا کریں گی۔ اداکارہ کے ترجمان نے بتایا کہ ڈائریکٹر سوہا مہتا حقیقی رٹائرڈ پولیس آفیسر بیدی پر ایک فلم بنانا چاہتے ہیں جس کے لیے انھوں نے پریانکا چوپڑا سے رابطہ کیا ہے اور قوی امکان ہے کہ پریانکا انھیں ہاں میں جواب دیں گی۔ بتایا جاتا ہے کہ پریانکا چوپڑا اس نئی فلم میں بھارت کی پہلی سب سے اعلیٰ پوسٹ پر جانے والی پولیس افسر کرن بیدی کا کردار ادا کریں گی۔

کرن بیدی ان دنوں ایک رٹائرڈ پولیس افسر ہیں‘ کرن بیدی اپنی سروس کے دوران ڈی آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی نارکوٹکس جیسی اعلیٰ پوسٹ پر پہنچنے والی پہلی بھارتی پولیس افسر ہیں۔ کرن بیدی نے نئی دہلی میں مختلف ٹریفک پوسٹوں پر بھی خدمات سرانجام دی ہیں‘ اسی طرح میزورام میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس رہیں ‘ دیگر کئی اعلیٰ پوسٹوں کے ساتھ ساتھ کرن بیدی نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو میں بھی ڈائریکٹر جنرل کی خدمات ادا کی ہیں۔

اب خبر یہ ہے کہ مشہور ڈائریکٹر سوہام شاہ جنھوں نے 2005ء میں ’’کال ‘‘ اور پھر 2009ء میں ’’لک ‘‘ جیسی بڑی فلمیں دی ہیں اب وہ رٹائرڈ پولیس افسر کرن بیدی کی زندگی پر فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور انھوں نے اس سلسلہ میں پریانکا چوپڑا سے بھی رابطہ کرلیا ہے اور وہ اس فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔