ساہیوال: چیچہ وطنی بورے والا روڈ پر ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

Sahiwal

Sahiwal

ساہیوال (جیوڈیسک) ساہیوال کے قریب چیچہ وطنی بورے والا روڈ پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق چیچہ بورے والا روڈ پر تیز رفتار ٹریلر نے ایک کیری ڈبہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں کیری ڈبہ میں سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 4 زخمی زخمی ہوگئے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔