ساہیوال میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق

Sahiwal Accident

Sahiwal Accident

ساہیوال (جیوڈیسک) ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق ہو گئے، نوشہرو فیروز میں مسافر کوچ الٹ گئی۔ حادثے میں 25 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ساہیوال میں جی ٹی روڈ پراڈا یوسف والا کے قریب ٹریلر اور موٹر سائیکل میں ٹکر ہو گئی۔ جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

ادھر نوشہرو فیروز میں قومی شاہراہ پر کھاہی راہو کے مقام پر مسافر کوچ الٹ گئی۔کوچ میں سوار افراد کراچی سے ملتان جارہے تھے۔حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 25 مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔