سیف علی خان اور شاہد کپور فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

Shahid Kapoor and Saif Ali Khan

Shahid Kapoor and Saif Ali Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور شاہد کپور فلمساز وشال بھردواج کی فلم’’ رنگون‘‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

بالی ووڈ میں اپنے معاشقوں کے حوالے سے مشہور اداکار شاہد کپور اور اسٹائلش کوئین اداکارہ کرینہ کپور کی دوستی کی خبریں طویل عرصے تک زبان زدعام رہی ہیں جس کے باعث بیبو کے شوہر چھوٹے نواب سیف علی خان اور ان کے سابق بوائے فرینڈ شاہد کپور کے درمیان تعلقات شروع ہی سے کشیدہ ہی رہے ہیں جب کہ ماضی میں دونوں اداکاروں نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کرنے سے انکار بھی کیا تاہم اب دونوں اداکار وشال بھردواج کی فلم میں ایک ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نامور فلمساز وشال بھردواج کی فلم’’رنگون‘‘ میں اداکار سیف علی خان ، اداکار شاہد کپور اور اداکارہ کنگنا رناوت مرکزی کردار ادا کریں گے جب کہ فلم کی کاسٹ سے متعلق سوال پر اداکار سیف علی خان کا کہنا تھا کہ فلم میں کام کرنے کے لیے بیتاب ہیں اور فلم کی کاسٹ پر مطمئن ہیں۔