آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 6 میچوں کے فیصلے ہوگئے

KARACHI

KARACHI

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ککری گرائونڈ لیاری پر جاری آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 6میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔کھیلے گئے پہلے میچ میں لیاری محمڈن نے مد مقابل ینگ عمر لین کو پنالٹی ککس پر 3-1سے شکست دیدی دوران کھیل مقابلہ 1-1گول سے برا بری پر ختم ہوا ،پنالٹی ککس پر فاتح ٹیم کے اظہر،خلیل اور وسیم نے جبکہ حریف ٹیم کا واحد گول ارشد نے کیا ۔دوسرے میچ میں ینگ جمال لانڈھی نے کراچی محمڈن کو 3-2سے ہرا دیا ینگ جمال کے عدنان ،اظہر اور عابد نے جبکہ کراچی محمڈکے ساجد نے دو گول اسکور کئے ۔تیسرے میچ میں پھول پتی بلوچ نے ایک سخت مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم ماری پور بلوچ کو 2-1سے شکست دیدی ،پھول پتی بلوچ کی جانب سے شکیل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی انفرادی کوششوں سے دو گول اسکور کئے جبکہ ماری پور بلوچ کا واحد گول شاکر نے کیا ۔

چوتھے میچ میں بلوچ کلب ملیر نے لیاری نیشنل کو 3-1سے زیر کردیا فاتح ٹیم کی جانب سے فرقان ،صابر اور جاسم نے گول اسکور کئے لیاری نیشنل کے فیضان ہی گول کرنے میں کامیاب ہوئے ۔پانچویں میچ میں حیدری بلوچ نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت عثمان شہید کیماڑی کو 2-0سے مات دیدی حیدری بلوچ کے شمسیر اصغر اور ماجد نے گول کئے ۔چھٹے میچ میں تنظیم اسپورٹس گذری نے ملیر ینگ بوائز کو 2-1سے ہرا دیا تنظیم اسپورٹس کے فرخ اور ارشد نے جبکہ ملیر ینگ بوائز کے ساجد گول کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض غلام عباس ،عبدالباقی،حیدر علی ،فیض HBL،یوسف منصوری ،ماما غنی ،عبدالوجد کادو ،اور گلزار ظہور نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر غلام مصطفی،ماسٹر نذیر احمد بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔