بلوچ اسٹار نے میزبان سیفی اسپورٹس اور کراچی محمڈن نے ہارونیہ اسپورٹس کو شکست دیدی

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب لیاری کے زیر اہتمام ککری گرائونڈ لیاری میں جاری آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں محفوظ الیون ملیر نے مضبوط حریفینگ اتحاد کلب کو سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر 4-2 سے شکست دیدی کھیل کے پہلے ہاف میں محفوظ الیون کی جانب سے اکرم نثار نے ڈی ایریا سے ذوردار شوٹ کی بنا پر خوبصورت گول اسکور کیا جسکے بعد ینگ اتحاد نے محفوظ الیون کے گول پر تابڑ توڑ حملے شروع کردیئے لیکن ان کے گول کیپر ندیم نے اپنے شاندار کھیل کی بدولت مخالف ٹیم کے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا کھیل کے دوسرے ہاف میں ینگ اتحاد کے کھلاڑی منیر کے خوبصورت کراس پر لیاقت خان نے والی بناتے ہوئے ٹورنامنٹ کا خوبصورت ترین گول اسکور کرکے ہزاروں شائقین فٹ بال سے بھر پور داد تحسین وصول کی اور شائقین نے اس میچ کو ٹورنامنٹ کا خوبصورت میچ قرار دیا ۔پنالٹی شوٹ پرع محفوظ الیون کے غلام مجاہد ،آصف امیر ،اکرم نثار اور عبدالراشد نے گول اسکور کئے جبکہ ینگ اتحاد کی جانب سے لیاقت خان اور دانش نے گول کئے ۔

دوسرے میچ میں بلوچ اسٹار لالو کھیت نے میز بان سیفی اسپورٹس کو 2 – 1سے شکست دیدی ،بلوچ اسٹار کے فیصل اور زبیر نے جبکہ میزبان کلب کے الطاف ہی گول کرنے میں کامیاب ہوسکے تیسرے میچ میں کراچی محمڈن نے ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد ہارونیہ اسپورٹس کو 12-3 شکست دیکر تہلکہ مچا دیا فاتح ٹیم کی جانب سے عدیل اور علی نواز نے 3-3گول جبکہ ساجد نے دو اور رضوان ،عبد الواہاب ،عبدالغنی اور علی رضا نے ایک ایک گول کئے ،ہارونیہ اسپورٹس کے فیضان ،واجد اور ذاکر نے گول کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نذر شباب ،عبدالرحمن ،غلام عباس ،فیض عثمان ،عبدالباقی ،یوسف منصوری ،حیدر علی نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر فیض عثمان ،گلزار ظہور ،ماسٹر نذیر احمد بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔