آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 4 میچوں کے فیصلے ہوگئے

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب لیاری کے زیر اہتمام ککری گرائونڈ پر جاری آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 4میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔پہلے میچ میں لیاری لیبر ویلفیئر سینٹر نے مد مقابل ہمالیہ محبوب کلب کو 4-0سے ڈھیر کردیا فاتح ٹیم کی جانب سے منیر نے اپنے دلکش کھیل کی بدولت 4گول اسکور کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی ۔دوسرے میچ میں ینگ نوا لین نے اصلاح بلوچ کو 1-1گول سے برابری کے بعد پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیدی ینگ نوالین کے کھلاڑیوں مجتبیٰ ،گل شیر ،انس اور سعود نے پنالٹی ککس پر درست نشانے لگا ئے جبکہ اصلاح بلوچ کی جانب سے شاہ دوست ،سلیم حسن اور صفیر لالا ہی گول کرنے میںکامیاب رہے

۔تیسرے میچ میں ہزارہ محمڈن نے سخت مقابلے کے بعد صابر اسپورٹس کو 2-1سے ہرا دیا ہزارہ محمڈن کی جانب سے کھیل کے دوسرے ہی منٹ میں جنید بنگش نے خوبصورت گول اسکور کئے جبکہ عدیل نے دوسرا گول کیا اور صابر اسپورٹس کا واحد گول محسن نے کیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں گریکس اسٹار نے جاندار مقابلے کے بعد پاک جوہر کو 2-1سے شکست دیدی ،گریکس اسٹار کی جانب سے لعل محمد2خوبصورت گول اسکور کئے جبکہ پاک جوہر کا واحد گول محمد نثار نے کیا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض غلام عباس ،شوکت علی ،پرویز یوسف ،فیض HBL،جلال اعظم ،عبدالباقی اور نذر شباب نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر فیض عثمان ،گلزا ظہور ،ماسٹر نذیر احمد بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔