آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3 میچوں کے فیصلے ہوگئے

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب لیاری کے زیر اہتمام ککری گرائونڈ لیاری پر جاری آل پاکستان غلام عباس یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں جلال مراد کلب نے مد مقابل عثمانیہ اسٹار کلب کو ایک خوبصورت اور شاندار مقابلے کے بعد 2-1سے شکست دیدی ،جلال مراد کی جانب سے علی مراد اور عالم نور نے گول کئے جبکہ عثمانیہ اسٹار کا واحد گول علی محمد نے اسکور کیا ،عثمانیہ اسٹار نے کھیل کے دوران شاندار کھیل اور دفاعی کھیل کا مظاہرہ کیا اور گول کرنے کے کئی یقینی مواقع ضائع کئے ۔دوسرے میچ میں عثمان شہید کلب نے مد مقابل الشہزاد فٹ بال کلب کو پنالٹی ککس پر 3-1سے زیر کردیا۔

کھیل کے دوران وقت مقررہ تک مقابلہ 1-1گول سے برابر رہا پنالٹی ککس پر عثمان شہید کلب کے دائود خان ،عابد علی اور عاصم نے درست نشانہ باز ی کی جبکہ الشہزاد کلب کے عبدالواحد ہی گینگ جال تک پہنچاسکے ۔کھیلے گئے تیسرے میچ میں آسکانی برادرز نے حیدر اسپورٹس کو 2-0سے ڈھیر کردیا فاتح ٹیم کے محسن نے دونوں گول اسکور کئے ٹورنامنٹ میں ریفریز کے فرائض غلام عباس ،یوسف منصوری ،پرویز یوسف ،گلزار ظہور ،عبدالخالق اور غلام نبی نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر فیض عثمان ۔ماسٹر نذیر احمد بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔