سینٹ : قومی ایئر لائن کی نجکاری کیلئے آرڈیننس کی توسیع کیخلاف قرارداد منظور

Senate

Senate

اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن کی طرف سے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے صدارتی آرڈیننس میں توسیع کے خلاف قرارداد 52 ارکان کے دستخطوں کے ساتھ سینٹ میں پیش کی گئی۔ حکومت کی طرف سے آرڈیننس پر قرارداد موخر کرنے کی درخواست کی گئی لیکن چیئر مین سینیٹ رضا ربانی نے یہ درخواست مسترد کر دی۔

اس کے بعد قرار داد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔ قرار داد پر پیپلز پارٹی، اے این پی، ایم کیو ایم، تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور فنکشنل لیگ کے ارکان کے دستخط تھے۔ قرار داد کی منظوری کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے آج اچھی روایت قائم نہیں کی گئی ہمیں ملکی مفاد کو سامنے رکھنا چاہئے وہ چیلنج کرتے ہیں کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہو گی۔

نون لیگ کے سینٹر مشاہد اللہ نے کہا آرڈیننس پر قرارداد لا کر ایوان میں پوائنٹ اسکورنگ کی گئی۔ اپوزیشن کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں مگر معاملہ ایسے حل نہیں ہو گا۔