ساجد محمود کھوکھر کے چچا محمد اسلم کھوکھر کی وفات پر علامہ اقبال میڈیا کلب کا زونل آفس پوران اجلاس ہوا

Sarai Alamgir

Sarai Alamgir

سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹ) سرائے عالمگیر کے سینئر صحافی و چیرمین مجلس عاملہ تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر ساجد محمود کھوکھر کے چچا محمد اسلم کھوکھر کی وفات پر علامہ اقبال میڈیا کلب کا زونل آفس پوران اجلاس ہوا۔

اجلاس کی صدارت پریس کلب رجسٹرڈ جہلم کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر تصور حسین مرزا آف پوران نے کی، اجلاس میں مرحوم و مغفور محمد اسلم کھوکھرکے لئے دعا مغفرت اور صحافی بھائی محمد ساجد کھوکھر سے اظہار یک جہتی کیا گیا۔

اجلاس میں محمد انعام الحق مرزا، راجہ سہیل کیانی ، پروفیسر حکیم عبید الرحمان قریشی ، انوار احمد قریشی اور علامہ اقبال میڈیا کلب دینہ کے صدر ڈاکٹر عمران جاوید خان اور دیگر شریک تھے۔ ،