سجاد علی شاہ کو اویس شاہ کی بازیابی پر این جی پی ایف کی مبارکباد

Owais Shah

Owais Shah

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے بیرسٹر اویس شاہ کی بازیابی پر چےف جسٹس سندھ اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن کے چیئرمین عمران خان چنگیزی نے آرمی چیف اور افواج پاکستان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ وطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ افواج پاکستان نے اویس شاہ کو بازیاب کراکر انصاف و قانون کا تحفظ بھی کیا ہے کیونکہ ان کے اغوا ¿ سے جج صاحبان اور ان کے اہلخانہ کا بڑھتا ہوا احساس عدم تحفظ آئین وقانون کے مطابق غیرجانبدارانہ فیصلوں کے ذریعے انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ثابت ہوسکتا تھا۔

عمران خان چنگیزی نے مزید کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کی جانب سے اویس شاہ کی بازیابی کے حکم اور ججز کا اپنے اہلخانہ کی سیکورٹی پر اظہار عدم اطمینان کے بعد بیرسٹر اویس شاہ کی ڈرامائی بازیابی قوم نے اس بات کو بھی ثابت کردیا ہے کہ حکمران اور ادارے چاہیں تو وطن عزیز سے ہر برائی کا خاتمہ ہوسکتا ہے اور ہر فرد کو مکمل تحفظ حاصل ہوسکتاہے مگر ایسا ہے نہیں۔

جبکہ فوجی کاروائی کے ذریعے اویس شاہ کی بازیابی قوم کو یہ سوچنے پر مجبور کررہی ہے کہ سوائے اس ایک ادارے کے باقی تمام ادارے ناکام ہوچکے ہیں تو پھر کیوں نہ مستقبل کی آزمائشوں ‘ پریشانیوں اور مسائل و مصائب سے محفوظ رہنے کیلئے ملک کا سارا کا سار انتظام اسی ادارے کے ہی حوالے کردیا جائے حکومت کو اس حوالے تفکر اور اس سوچ کے ازالے کیلئے راست اقدام کی ضرورت ہے۔