سقوط ڈھاکہ کے مجرموں کو گناہوں کی سزا دی جائے، فیروز خان

Sakoot e Dhaka

Sakoot e Dhaka

کراچی : سقوط ڈھاکہ کے مجرموں کا تعین کرکے ان کے گناہوں کی سزادی جائے تاکہ سزا وجزا کا عمل شروع ہوسکے یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈکے چیئر مین عالم علی اور یوسی4مجید کالونی کے چیئر مین فیروز خان نے اورنگی ٹائون کے وفد سے دوران گفتگو کہی۔ انہوں نے کہا کہ بہاری جنہوں نے ہندوئوں کے خوف سے ہندوستان چھوڑا تھا، بنگالی مسلمانوں نے ان سے زیادہ ظلم کئے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں پاکستانی محصورین جس طرح زندگی گزاررہے ہیں اس کا ذکر کرتے ہوئے بھی شرم آتی ہے وہ غلاظت ذدہ عقوبت خانوں میں غیرانسانی اور جانوروں سے بھی بدتر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جہاں آج بھی لیٹرین کا استعمال لائن لگا کرکیا جاتا ہے۔

فیروز خان اور عالم علی نے کہا کہ جب ہم انسانی ہمدردی کے ناتے30لاکھ افغان مہاجرین کو آباد کرسکتے ہیں تو 3لاکھ محصورین بھی آباد کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا، برطانیہ اور دنیا کے آزاد خود مختارممالک کی طرح ہمیں بھی اپنے شہریوں کی جان ومال عزت وآبرو اور ان کا احترام عزیز ہے، یہ براشت نہیں کرسکتے کہ ہمارا کوئی پاکستانی بے عزتی کے زندگی گزارے۔

انہوں نے کہا کہ محصورین کی واپسی کے لئے کروڑوں ڈالر ز کے فنڈ موجود ہیں لہذا وزیر اعظم نواز شریف رابطہ ٹرسٹ کا چیئر مین بن کر محصورین کی واپس کے عمل کو شروع کریں۔

جاری کردہ
سیکریٹری نشرواشاعت