تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے، شکیل احمد

Shakeel Ahmed

Shakeel Ahmed

اسلام آباد : تنخواہوں کی بروقت ادائیگیوں کو یقینی بنایا جائے ورنہ پی آئی ڈی کا گھیرائو کرینگے ان خیالات کا اظہار شکیل احمد صدر آر آئی یو جے، فداشیرازی جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے اور دیگر نے پی آئی ڈی کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پی آئی ڈی کے سامنے ہونیوالے مظاہرے میں جڑواں شہروں کے صحافیوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا ۔مظاہرین نے مختلف نعروں سے مزین بینرز پکڑ رکھے تھے۔احتجاج کے دوران پی آئی ڈی کے سامنے دھرنا بھی دیا گیا۔مظاہرین نے پی آئی او اور مالکان کی بے حسی کیخلاف بھرپور نعرہ بازی کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شکیل احمد کا کہنا تھا کہ ہمارے احتجاج کا مقصد کارکنوں کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کا ازالہ،اداروں سے جبری برطرفیوں کا خاتمہ اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کروانے کے حوالے سے تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے چند لوگوں کو نواز دیا جاتا ہے اور صحافیوں کے معاملات کو ذاتی مفادات کی وجہ سے حل نہیں کرواتے۔فداشیرازی کا کہنا تھا حکومتی بے حسی تو دیکھے جو ہمیں دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیتی ہے اور بعد میں صرف تعزیت کیلئے دوجملوں سے نواز دیتے ہیں ۔اُن کا کہناتھا کہ کارکنوں کے ساتھ ہونیوالی والی زیادتیوں کا اگرازالہ نہ کیا گیا توپی آئی ڈی کا گھیرائو کرینگے۔ اشفاق ساجد فنانس سیکرٹری پی ایف یوجے کا کہنا تھا کہ ہمارے پُرامن احتجاج کو مشتعل احتجاجی مظاہرہ میں تبدیل نہ کروایااگر ایسی صورت بن گئی تو حالات کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجائے گا۔جمیل مرزا ممبر ایف ای سی کا کہنا تھا کہ وقت تبدیل ہوتا جارہا ہے اور صحافیوں کی تنخواہیں اب تک ویج ایوارڈ کے مطابق ہوجانی چاہیںمگر مالکان کی بے حسی جاری ہے۔راجہ لیاقت ممبر ایف ای سی کا کہنا تھا کہ اشتہاری مافیا کی پشت پناہی کرنیوالے اب نہیں بچ پائیں گے ہرروز کروڑوں روپے کے اشتہارات لینے والے کارکنوں کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں۔واجد زیب چیئرمین رجاکاکہناتھا کہ صحافیوں کو نشانہ بناکر حقائق کو مسخ نہیں کرنے دیا جائیگا حکومت صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔سینئر صحافی زاہد فاروق ملک نے احتجاجی مظاہرہ سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم ورکرز کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔ سینئر صحافی رانا فہدکا کہنا تھاکہ اس دور جدید میںمیڈیا مالکان کی طرف سے قدیمی بے حسی جاری ہے اور صحافیوں کو اُن کے حقوق نہیں مل رہے۔
آخر میں فداشیرازی جنرل سیکرٹری آر آئی یوجے نے مظاہرے میں شریک تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیے۔