نہ تنخواہ لوں گا اورنہ ہی فیملی گورنر ہاؤس میں رہائش اختیار کرے گی، گورنر پنجاب

Rafiq Rajwana

Rafiq Rajwana

لاہور (جیوڈیسک) رفیق رجوانہ کا کہنا ہے کہ بحیثیت گورنر پنجاب وہ نہ تو تنخواہ لٰیں گے اور نہ ہی ان کی فیملی گورنر ہاؤس میں رہائش اختیار کرے گی۔

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ وہ اس عہدے کو عوام کی امانت سمجھتے ہیں اور اپنی تمام تر صلاحیتیں عوام کی خدمت کے لئے وقف کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ قومی خزانے پر بوجھ بننا نہیں چاہتے اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ بحیثیت گورنر پنجاب نہ تو تنخواہ لیں گے اور نہ ہی ان کی فیملی گورنر ہاؤس میں رہائش اختیار کرے گی۔