سلمان بٹ ٹی 20 اسکواڈ میں شامل نہیں ہوں گے،پی سی بی چیئرمین

Shaharyar Khan

Shaharyar Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسپاٹ فکسنگ کیس کے سزا یافتہ کھلاڑی سلمان بٹ کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہونے کی تمام تر چہ میگوئیاں دم توڑ گئیں، پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے اپنا فیصلہ سُنادیا ہے۔

چیف سلیکٹر ہارون رشید کے ساتھ سلمان بٹ کی تصویر، باتیں ہونے لگیں کہ یہ ملاقات سلمان بٹ کی اسکواڈ میں واپسی کا بہانہ ہے ۔

ہارون رشید نے سلیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین اور ٹیم منجمنٹ سے مشاور ت بھی کی لیکن کپتان شاہد آفریدی نے دو ٹوک فیصلہ سنادیا، اگر سلمان کو شامل کیا گیا تو نہیں کھیلیں گے۔

پھر آیا شہریار خان کا فیصلہ، اُنہوں نے صاف صاف کہہ دیا کہ سلمان بٹ ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے، احمد شہزاد کو ہی شامل کیا جائے گا، پی سی بی چیئرمین کے اس بیان کے ساتھ ہی تمام چہ میگوئیاں بھی دم توڑ گئیں۔

واضح رہے کہ ہارون رشید اور سلمان بٹ کی ملاقات کی جس تصویر کی وجہ سے اس ساری کہانی نے جنم لیا وہ ایک شادی کی تقریب کی تھی ۔