سلمان بٹ کی شانداراننگز،واپڈا نے حبیب بینک 7 وکٹ سے ہراد یا

Salman Butt

Salman Butt

کراچی (جیوڈیسک) سلمان بٹ کی شاندار اننگز کی بدولت واپڈا نے حبیب بنک کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، اوپنر نے 81رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔

یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں حبیب بنک کی ٹیم 169 کے اسکور پر آوٹ ہوگئی، نعمان انور 47 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکوررہے ، خالد عثمان نے 4، محمد آصف نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔

سلمان بٹ کی ایک اور ذمہ دارنہ اننگز کی بدولت واپڈا نے ہدف 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا، سلمان بٹ نے 81رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی جس میں 8چوکے بھی شامل تھے۔

سلمان بٹ 5 میچز میں ایک سنچری کی بدولت 336رنز بناچکے ہیں، نیشنل بنک اسپورٹس کمپلیکس پر فاٹا نے کراچی وائٹس کو 5وکٹوں سے ہرادیا، نیشنل اسٹیڈیم پر راولپنڈی نے لاہور وائٹس کو 33رنز سے شکست دے دی۔