سلمان بٹ کی ڈومیسٹک کرکٹ میں دھواں دار انٹری، سنچری سے کم بیک کیا

Salman Butt

Salman Butt

لاہور (جیوڈیسک) اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر سلمان بٹ کی طویل عرصے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں دھواں دار انٹری ہو گئی، واپڈا کی جانب سے کھیلتے ہوئے انہوں نے سنچری سے کم بیک کیا۔

حیدر آباد نیاز اسٹیڈیم میں واپڈا اور فاٹا کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ میں سلمان بٹ نے زبردست بیٹنگ کی۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال بعد کرکٹ میں واپسی پر بے حد خوشی ہے ، لیجنڈ کرکٹرز اور سینیئرز جب انہیں سپورٹ کرتے ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی بھلا کر آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ پرفارمنس کی بنیاد پر جلد قومی ٹیم میں کم بیک کریں گے۔