سلمان بٹ غلطی پر نادم، قومی ٹیم میں انٹری کیلئے موقع کے منتظر

Salman Butt

Salman Butt

لاہور (جیوڈیسک) 2010 کے سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ اوپنر سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ اپنی غلطی پر نادم ہوں، میری خواہش ہے کہ کیرئیر کے آخری سالوں میں پاکستانی ٹیم میں موقع ملے اور کارکردگی دکھاکر اپنے بارے میں منفی تاثر کو ختم کروں۔

انہوں نے کہا کہ ایک واقعہ ہوا جس کی سزا بھگت چکا اور غلطی کا اعتراف کرچکا ہوں اب ایک جرم میں دو سزائیں دینا کہاں کا انصاف ہے۔

میرے لئے کوئی اور قانون اور دوسروں کے لئے کوئی اور قانون ہے ۔میڈیا میرے کیس کو دیکھ کر میرے معاملے کو دیکھے ،ٹیم میں واپسی کیلئے ایک موقع کا منتظر ہوں۔