سلمان بٹ اور محمد آصف کی واپسی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پی سی بی کو اختیار دیدیا

Salman Butt and Mohammad Asif

Salman Butt and Mohammad Asif

لاہور (جیوڈیسک) سلمان بٹ اور محمد آصف کا کیس آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے کر دیا ہے۔ پی سی بی نے سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ دونوں کرکٹر کو ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل میچز میں کھیلانے یا نہ کھلانے کے بارے میں آئی سی سی سے ایک خط کے ذریعے ہدایات مانگی تھیں۔

جواب میں آئی سی سی نے گیند پاکستان کرکٹ بورڈ کے کورٹ میں پھینک دی ہے۔

سلمان بٹ اور محمد آصف پر آئی سی سی کی پابندی یکم ستمبر کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل میچز کھلانے کا فیصلہ پی سی بی کرے گا۔