سلمان نو انٹری کے سیکوئل کی پیشکش قبول کر لیں تو اچھا ہے: انیس بزمی

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) ہدایتکار انیس بزمی نے کہا ہے کہ اگر اداکار سلمان خان فلم نو انٹری کے سیکوئل “نو انٹری میں انٹری” میں کام کی پیشکش قبول کر لیتے ہیں تو یہ ہمارے لئے بہت اچھا ہو گا، اگر وہ پیشکش قبول نہیں کرتے تو فلم کے لئے کسی دوسرے اداکار کی تلاش کرنا ہو گی۔

میڈیا کے مطابق ہدایتکار انیس بزمی نے کہا کہ فلم نو انٹری میں سلمان خان کا کردار بہت چھوٹا تھا لیکن انہوں نے اپنا کردار بہت اچھے طریقے سے نبھایا اور لوگوں نے ان کے کردار کو بہت پسند بھی کیا جبکہ سیکوئل میں ان کا کردار پہلے سے بڑا اور بہت اہمیت کا حامل ہے۔

اگر سلمان خان فلم نہیں کرتے تو ہمیں فلم کے فائدے اور نقصانات کا جائزہ لینا ہو گا۔