سلمان خان کیخلاف مقدمے کا فیصلہ قریب، فلمسازوں کے 2 کروڑ روپے دائو پر لگ گئے

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) سپر سٹار سلمان خان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ قریب آتے ہی بالی وڈ میں فلمساز پریشان ہوگئے ، سلمان خان کو سزا ہوتے ہی بھارتی فلم نگری کے سرمایہ کاروں کے 2 کروڑ روپے بھی ڈوب جائیں گے۔

سلمان خان کی ان دنوں 4 بڑٰی فلموں کی شوٹنگ جاری ہے جن میں دبنگ تھری اور انٹری میں نوانٹری بھی شامل ہیں اگر سلمان خان کو لمبی سزا ہوئی تو ان فلموں پر ہونے والی 2 کروڑ کی سرمایہ کاری ڈوب جائے گی۔ سلمان خان کے مستقبل کا فیصلہ عدالت کل کرے گی۔ ماہرین کے مطابق انھیں زیادہ سے زیادہ 10سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔