سلمان خان کا تنازعات میں الجھنا نئی بات نہیں، کترینہ کیف

Salman Khan, Katrina Kaif

Salman Khan, Katrina Kaif

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ سپراسٹار سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ کترینہ کیف کہتی ہیں کہ اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ سلمان خان ایک ورسٹائل اداکار ہیں لیکن ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کا کیریئر تنازعات سے بھرپور رہا ہے۔

حال ہی میں انھیں ریو اولمپکس 2016 کے لیے بھارتی دستے کی طرف سے خیر سگالی سفیر نامزد کیے جانے پرسلمان خان کو مخالفت کا بھی سامنا ہے اس حوالے سے جب کترینہ کیف سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کسی نہ کسی تنازع میں الجھے ہی رہتے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں تاہم انھیں بھارتی کھیلوں کی پروموشن کے لیے سفیر کی ذمے داریاں ملنے پر انھیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔