سلمان خان، دھرمیندر سے ملنے فارم ہاؤس پہنچ گئے

Salman Khan and Dharminder

Salman Khan and Dharminder

ممبئی (جیوڈیسک) سلمان خان اور دھرمیندر نے ایک ساتھ 1998 میں ریلیز ہونیوالی فلم پیار کیا تو ڈرنا کیا میں کام کیا تھا جسکی کاسٹ میں کاجول بھی شامل تھیں۔82 سالہ دھرمیندر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلمان خان سے ملاقات کے موقع پر لی گئی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا کہ فارم ہاؤس پر آپ کی سرپرائز آمد نے میرے دل کو چھو لیا ہے۔

سلمان خان آپ ہمیشہ میرے لیے بیٹے کی طرح رہیں گے۔اس تصویر کو سینکڑوں افراد لائیک اور ری ٹویٹ کرچکے ہیں دوسری جانب دھرمیندر کے بیٹے بوبی دیول نے بھی یہ تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جو سلمان خان کے ساتھ فلم ریس 3 میں کام کرتے نظر آئیں گے۔