سلمان خان نے ہدایتکار علی عباس ظفر کی فلم “بھارت” سائن کر لی

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے دبنگ خان پھر سے میگا انٹری کو تیار، سلمان خان نے ہدایتکار علی عباس ظفر کی فلم “بھارت” سائن کر لی۔ فلم کے پروڈیوسر سلمان خان کے بہنوئی اتل اگنی ہوتری ہوں گے۔ بھارت کورین فلم “اوڈی ٹو مائی فادر ” کا ہندی ری میک ہے۔

فلم سلمان خان کی پہلی فلموں کی طرح 2019 میں عید کے موقع پر ہی ریلیز کی جائے گی۔

اس سے قبل بھی سلمان خان علی عباس ظفر کی سپر ہٹ فلمز “سلطان” اور “باڈی گارڈ” میں کام کر چکے ہیں، جنہوں نے کھڑکی توڑ بزنس کیا۔ فلم سازوں کو امید ہے کہ “بھارت ” کے ذریعے فلم بینوں کو بہترین تفریح میسر آئے گی۔

بھارت کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ فلم بنانے سے قبل اس کے کاپی رائٹس بھی کورین فلم پروڈیوسر سے حاصل کئے جائیں گے۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ سال سے ہو گا۔