سلمان خان اب فلم “بھارت” میں نظر آئیں گے

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) رپورٹس کے مطابق فلم سلطان اور ٹائیگر زندہ ہے کے معروف ہدایت علی عباس ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں سلمان خان کی نئی آنے والی فلم “بھارت” کا اعلان کر دیا۔

اپنی پیغام میں انہوں نے لکھا کہ فلم بھارت پر بھرپور طریقے سے کام جاری ہے اور فلم کی کہانی لکھنے کا عمل آخری مرحلے میں ہے۔

واضح رہے کہ علی عباس کی ہدایت کاری میں بننے والی سلمان خان کی فلم بھارت 2014 میں شمالی کوریا میں بننے والی فلم “اوڈ ٹو مائے فادر” کا ہندی سیکوئل ہے، جو 2019 میں ریلیز کی جائے گی۔