سلمان خان 3 سو کروڑ کی فلم بنائیں گے

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کینیڈین نژاد بھارتی تاجر اجے ورمانی کے ساتھ 100 برس قبل سکھوں کی لڑائی لڑنے والے سکھ وکیل گوردیت سنگھ پر فلم ’لائنز آف دا سی‘ بنائیں گے۔

فلم کی کہانی 1914 میں سکھوں کے ساتھ ہونے والے اس واقعے کے گرد گھومتی ہے جب 3 سو سے زائد سکھ ایک جاپانی جہاز میں سوار ہو کر کینیڈا پہنچتے ہیں لیکن انہیں ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

اس موقع پر ایک سکھ وکیل گوردیت سنگھ میدان میں آتا ہے اور جہاز میں موجود سکھوں کو کینیڈا میں داخل ہونے کا حق دلانے کے لیے عدالتی جنگ کا آغاز کرتا ہے۔

اجے ورمانی اور سلمان خان کے پروڈکشن ہاؤس سلمان خان فلزم کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں گوردیت سنگھ کا کردار عرفان خان نبھائیں گے تاہم فلم کی دیگر کاسٹ کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔

امید ہے کہ فلم 2017 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔