سلمان خان کی نئی فلم ’’سلطان‘‘ کا ٹریلر جاری ہوتے ہی چھا گیا

Sultan Poster

Sultan Poster

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’’سلطان‘‘ کا ٹریلر مقبولیت کی انتہا کوپہنچ گیا جسے جاری ہونے کے 24 گھنٹوں میں اب تک 31 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جن کی فلموں کا بڑی بے صبری سے انتظار کیا جاتا ہے اور یہی نہیں ان کی فلموں کے ٹریلر کو بھی بڑی پذیرائی ملتی ہے جب کہ سلو میاں کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’’سلطان‘‘ کابھی بڑی شدت سے انتظار کیا جارہا ہے تاہم فلم کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سلمان خان کی فلم ’’سلطان‘‘ کا ٹریلر جاری ہوا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پردھوم مچادی ہے اور فلم کے ٹریلر کو 24 گھنٹوں میں 31 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں جس کے بعد یہ کسی بھی فلم کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹریلر بن گیا ہے۔

دوسری جانب اداکار سلمان خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کا ٹریلر جاری کیا۔