سلمان خان اور کبیر خان تیسری بلاک بسٹر فلم کے لیے تیار

Salman and Kabir Khan

Salman and Kabir Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان ایک بار پھر ہدایت کار کبیرخان کے ساتھ ایک اور بلاک بسٹر فلم کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار کبیر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلمان خان کے ساتھ فلم میں پھر سے کام کرنے کی تصدیق کی ہے۔ ہدایت کار کی جانب سے اداکار ریتھک روشن اور سلمان خان میں سے کسی ایک کو چنا جانا تھا جہاں ایک بارپھر “ایک تھا ٹائیگر” اور”بجرنگی بھائی جان” کی ٹیم ایک اوربلاک بسٹر کے لیے اکٹھا ہورہی ہے۔

ہدایت کار کبیر خان کی جانب سے پراجیکٹ کے نام کے بارے میں تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے جب کہ فلم 2017 میں عید پر ریلیز کی جائے گی۔