دبنگ خان نے کترینہ کیف سے مذاق اڑانے پر معافی مانگ لی

Salman Khan and Katrina Kaif

Salman Khan and Katrina Kaif

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی سابقہ محبوبہ اور باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف سے سرعام مزاق اڑانے پرمعافی مانگ لی ہے۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف کے معاشقے کی خبریں طویل عرصے تک زبان زدعام رہی ہیں جس کا برملا اظہار خود بھی دبنگ خان نے کیا ہے جب کہ کترینہ کیف سے دوستی کے خاتمے کے بعد دبنگ خان نے ان کا سرعام مذاق اڑانا شروع کردیا تھا جس پراداکارہ نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا تاہم اب سلو میاں نے اپنی سابقہ محبوبہ سے معافی مانگ لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اپنی فلم کی پروموشن کے لیے شہرہ آفاق کامیڈی شو ’’کامیڈی نائٹ ود کپل‘‘ میں شرکت کی اورسرعام کترینہ کیف کا مذاق اڑایا جس پر باربی ڈول نے سخت ناراضگی کا اظہارکیا تھا جب کہ اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ سلمان کے اس طرح سرعام مذاق اڑانے پردلی رنج ہوا جس کے بعد میں نے خود ہی انہیں فون کرکے اپنی ناراضگی کا اظہارکیا جس پر سلمان خان نے میڈیا کے سامنے معافی مانگنے اورآئندہ خاموش رہنے کا کہا ہے۔