سلمان خان کی ہرن کے شکار پر سزائے قید کیخلاف سماعت 17 جولائی تک ملتوی

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی نایاب نسل کے ہرن کے شکار پر قید کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت جودھ پور کی عدالت نے 17 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

سلمان خان اپیل کی سماعت کے لئے ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور کی عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی، انکے وکیل کی جانب سے وقت مانگنے پر عدالت نے اپیل 17 جولائی تک موخر کر دی۔

52 سالہ سلمان کو گزشتہ ماہ جودھ پور کی ایک عدالت نے 19 برس پہلے کالے ہرن کے شکار کے مقدمے میں 5 برس قید کی سزا دی تھی۔